حیدرآباد۔/13جون، ( سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے پارٹی کے دو ترجمان کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔ سرسلہ کی نمائندگی کرنے والے اومیش راؤ کو پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔ دوسرے ترجمان و میڈیا کمیٹی کے کنوینر کے مہیش کو پارٹی کے دونوں عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ملوروی نے احکامات جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ان دو قائدین کے خلاف ضلع کریم نگر کے کانگریس قائدین نے شکایتیں کی ہیں جس کا جائزہ لینے کے بعد صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے دونوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔