تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سے اجمیر شریف کیلئے غلاف مبارک کی روانگی

ریاست کی خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار ، اتم کمار ریڈی ، محمد علی شبیر ، جانا ریڈی و دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے اجمیر شریف کے لیے غلاف مبارک روانہ کیا اور ریاست کی خوشحالی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ گاندھی بھون میں منعقدہ تقریب میں قائدین اپوزیشن کے جانا ریڈی (اسمبلی ) محمد علی شبیر (کونسل ) انچارج اے آئی سی سی سکریٹری تلنگانہ آر سی کنٹیا ، سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ ، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین ، سابق صدر محمد سراج الدین نائب صدر تلنگانہ پردیش کانگریس ملو روی جنرل سکریٹری ایس کے افضل الدین ، بلو کشن ترجمان سید نظام الدین سابق سکریٹریز تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سید یوسف ہاشمی ، ڈاکٹر ایم اے انصاری ، عبدالصمد خاں کانگریس کے قائدین ٹھاکر ہردے ناتھ سنگھ وائس چیرمین تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد معراج خاں ، اعجاز خاں ، خواجہ غیاث الدین ترجمان ، سید فاروق پاشاہ قادری کے علاوہ دوسرے قائدین میں سید شوکت رحمت علی ، عبداللطیف ظفر ، صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل سابق کارپوریٹر محمد غوث ، عبدالکبیر ، مولانا صابر پاشاہ ، پیرزادہ سید شاہ تنویر عالم کے علاوہ کانگریس کے دوسرے قائدین موجود تھے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے اجمیر کو غلاف مبارک روانہ کیا جارہا ہے ۔ اس روایت کو برقرار رکھنے میں محمد سراج الدین اور محمد خواجہ فخر الدین نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہیں امید ہے جاریہ سال ریاست خوشحال رہے گی ۔ قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے بھی غلاف مبارک کی روانگی پر اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا تمام حاجتیں اور منتیں پوری ہونے کی توقعات کا اظہار کیا ۔ اے آئی سی سی رکن محمد سراج الدین نے خیر مقدم کیا اور صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین نے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر نعت اور قرات کا بھی اہتمام کیا گیا ۔۔