تلنگانہ پردیش کانگریس کا توسیعی اجلاس

حیدرآباد 17 اگست (این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی عاملہ کا توسیعی اجلاس 18 ،اگست کو سہ پہر 3 بجے گاندھی بھون میں صدر پردیش کانگریس پونالہ لکشمیا کے زیر صدارت جس میں 24 اور 25 اگست کو منعقد شدنی ورکشاپ سے واقف کروایا جائے گا ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے اپنی عاملہ ،تمام عہدیداروں،ڈی سی سی اور سی سی سی صدور ارکان پارلیمنٹ اور ارکان مقننہ کے علاوہ پروٹوکول کمیٹی کے دمہ داروں سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں مقابلہ کئے ہوئے کانگریس امیدواروں کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا۔