حیدرآباد۔ 24 جون (این ایس ایس) تلنگانہ میں کانگریس کے تنظیمی اُمور کے انچارج اے آئی سی سی کے تین نئے سیکریٹریز سرینواسن کرشنن (کیرالا)، سلیم احمد (کرناٹک)، ڈی ایس بوس راجو (کرناٹک) 25 جون کو حیدرآباد پہونچیںگے، جہاں دوپہر 2 بجے گاندھی بھون میں اس پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اے آئی سی سی کے جنرل سیکریٹری و انچارج تنظیمی امور برائے تلنگانہ آر سی کنٹیا، تلنگانہ پردیش کمیٹی کے صدر این اتم کمار ریڈی، کارگذر صدر ملوبھٹی وکرامارکا اور لاسٹرکٹ کانگریس کمیٹیوں کے صدور اور دیگر اہم قائدین بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل، ادارہ جاتی کاموں، پولنگ بوتھ سطح پر پارٹی کو مستحکم بنانے، کمیٹیوں کی تکمیل پر بھی غوروخوض کیا جائے گا۔