تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ II امتحانات کی تیاریاں

حیدرآباد۔/24فبروری، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی ایماء پر مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ عہدوں پر تقررات کیلئے انتظامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ II امتحانات 24اور 25 اپریل کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر نشین کمیشن پروفیسر جی چکراپانی نے امتحانی مراکز کے سلسلہ میں اضلاع کے اعلیٰ عہدیداران بشمول ضلع کلکٹرس اور یونیورسٹی حکام کے ساتھ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ گروپ II امتحانات کیلئے کثیر تعداد میں درخواستیں موصول ہورہی ہیں لہذا امتحانات کیلئے موثر انتظامات ضروری ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ پُرامن اور شفاف انداز میں امتحانات منعقد ہوں۔
بی جے پی میں شامل ہونے کی
تردید : چرنجیوی
حیدرآباد۔/24 فبروری، ( این ایس ایس ) میگا اسٹار سے سیاستداں بننے والے کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کے چرنجیوی نے پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ سوشیل میڈیا پر جاری افواہوں کا حوالہ دیتے ہوئے چرنجیوی نے کہا کہ وہ مستقل طور پر کانگریس پارٹی سے وابستہ رہیں گے۔ سوشیل میڈیا میں پھیلائی جارہی یہ اطلاعات بے بنیاد ہیں کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔
چرنجیوی نے کہا کہ غلط پروپگنڈہ کرتے ہوئے ان کی امیج متاثر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے گروپ II امتحانات اور یونیورسٹی انٹرنل امتحانات ایک ہی تاریخ کو منعقد ہونے کی اطلاعات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ اس ضمن میں وہ یونیورسٹی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔