ایک ہزار پوسٹ کے لیے تقریبا 8 لاکھ امیدواروں کی شرکت متوقع
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ II کے امتحانات 11 نومبر کو اور 13 نومبر کو دو سیشن میں صبح دس تا 12 بجے اور دوپہر 2 تا 4-30 بجے مقرر ہیں اس کے لیے تلنگانہ کے 31 اضلاع میں 1089 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ۔ 1032 پوسٹ کے لیے ساتھ لاکھ 90 ہزار امیدواروں نے فارمس داخل کئے ۔ چار پرچے 150 ، ۔ 150 نشانات کے ہیں اور 600 نشانات کے بعد انٹرویو کے 75 نشانات ہیں ۔ مسلم 4 فیصد تحفظات میں 42 پوسٹ محفوظ ہیں ۔ یہ مسابقتی امتحان ہے ۔ کامیابی سے زیادہ اچھے اور زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرنا اہم ہے ۔ تمام سوالی پرچے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے ہیں اور انگلش / تلگو میں رہیں گے ۔ حکومت سے اردو میں بھی سوالی پرچے مہیا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ منفی مارکس نہیں ہے ۔ جوابات کو او ایم آر شیٹ پر حل کرنا ہوگا ۔۔