تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن اسسٹنٹ کیمیسٹ ، اسسٹنٹ جیوفزیسٹ ، اسسٹنٹ ہائیڈرو جیولوجسٹ ، ٹیکنیکل اسسٹنٹ (جیوفزیکس) ، ٹیکنیکل اسسٹنٹ ( ہائیڈرو جیولوجی ) ، گراونڈ واٹر ڈپارٹمنٹ کے لیے آن لائن CBRT امتحان طئے شدہ پروگرام کے مطابق 28 جون اور 29 جون کو منعقد کرے گا ۔ 28 جون کو امتحان 3 ہزار 990 امیدواروں کے لیے امتحان 14 مراکز پر اور 29 جون کو ایک ہزار 970 امیدواروں کے لیے امتحان 6 مراکز پر ہوگا ۔ یہ تمام مراکز HMDA حدود میں واقع ہیں ۔ امیدواروں کو صبح کے سیشن کے لیے 8 بجکر تیس منٹ تا 9 بجکر 15 منٹ صبح اور بعد دوپہر سیشن کے لیے سوا بجے تا ایک بج کر 45 منٹ کے دوران داخلہ دیا جائے گا تاکہ بائیو میٹرک جانچ فوٹو گراف اور دوسری رسمی کارروائیوں کی تکمیل ہوسکے امیدواروں کو چاہئے کہ وہ ہال ٹکٹ اور فوٹو شناختی کارڈ کے ساتھ آئیں ۔۔