تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن میں رجسٹریشن جاری

حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن میں OTR رجسٹریشن آن لائن جاری ہے جو امیدوار تاحال رجسٹریشن نہیں کروائے وہ آن لائن رجسٹریشن نمبر حاصل کرلیں ۔ جو او ٹی آر ہونے کے بعد دئیے گئے موبائیل نمبر پر دے دیا جاتا ہے ۔ تعلیمی قابلیت کے ساتھ مکمل معلومات ، فوٹو ، دستخط کو ویب سائٹ پر آن لائن کرواتے ہوئے آئی ڈی نمبر حاصل کریں جو سرکاری ملازمت کے لیے فارم داخل کیا جاتا ہے تو سب سے پہلے آئی ڈی نمبر پوچھا جاتا ہے ۔ اس کی معلومات کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ربط کریں ۔ انٹر ، ڈگری ، پروفیشنل گریجویٹ امیدوار تلنگانہ کی معلوماتی کتب اور مواد بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔۔

 

اینٹی کرپشن بیورو ڈائرکٹر جنرل اے کے خاں نے جکل ولیج کو اڈاپٹ کیا
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو ڈائرکٹر جنرل اے کے خان نے مثالی انداز میں آج ضلع رنگاریڈی میں توجہ سے عاری موضع جکل ولیج کو اڈاپٹ کیا ہے ۔ مسٹر خان نے موضع کا دورہ کیا اور موضع والوں کے مسائل سے آگہی حاصل کی ۔ انہوں نے موضع کی ترقی کے لیے انجام دئیے جانے والے اقدامات پر ان سے بات چیت بھی کی ۔۔
سابقہ رکن اسمبلی سرسلہ
نرسنگ راؤ کا انتقال
حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : سابق رکن اسمبلی سرسلہ مسٹر جے نرسنگ راؤ کا جمعرات کے دن انتقال ہوگیا ۔ وہ متعلقہ حلقہ اسمبلی سے دو مرتبہ رکن منتخب ہوئے اور وہ سرسلہ سیس کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔۔