حیدرآباد ۔ 23 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن میں آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔ اسکے بعد امیدوار کو نمبر دیا جارہا ہے۔ جب سرکاری ملازمتوں کے اعلامیہ جاری ہوں گے تب مسابقتی امتحان ہوگا، جس میں تلنگانہ کی معلومات سے متعلق سوالات ہوں گے۔ اس کیلئے تلنگانہ جنرل نالج پر مشتمل ایک تمثیلی امتحان (ماڈل ٹسٹ) اتوار 24 مئی کو 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ امیدوار رجوع ہوکر یہ امتحان تحریر کرتے ہوئے مسابقتی امتحانات کی تیاری کرسکتے ہیں۔