تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن امتحانات کا نصاب جاری

حیدرآباد۔31اگست ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے گروپس امتحانات سے متعلق نصاب کی پروفیسر ہرا گوپال نے رسم اجراء انجام دی ۔ اس موقع پر پروفیسر کودنڈارام ‘ ڈاکٹر چکرا پانی صدرنشین ٹی ایس پی ایس سی ‘ سی وٹھل رکن کمیشن و دیگر ارکان اور نصاب تیاری کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر جی چکراپانی صدرنشین تلنگاہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے کہا کہ کمیشن کے گروپس امتحانات کیلئے تیاری کرنے والے امیدواروں کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے نصاب مرتب کیا ہے جس کی اجرائی عمل میںلائی گئی ہے ۔