تلنگانہ ٹی ڈی پی راجیہ سبھا چناؤ سے دور رہے گی

حیدرآباد۔/21 مارچ ، ( پی ٹی آئی) تلگودیشم پارٹی کی تلنگانہ یونٹ نے آج کہا کہ وہ راجیہ سبھا چناؤ بتاریخ 23 مارچ سے دور رہے گی، جس کا انعقاد اس ریاست سے 3 خالی نشستوں کو پُر کرنے کیلئے عمل میں لایا جارہا ہے۔ صدر ٹی ڈی پی تلنگانہ ایل رمنا نے کہا کہ پارٹی اس الیکشن میں حصہ نہیں لے گی کیونکہ وہ برسراقتدار ٹی آر ایس اور اصل اپوزیشن کانگریس دونوں سے مساوی فاصلہ برقرار رکھ رہی ہے۔ قانون ساز اسمبلی میں ٹی ڈی پی کی سرکاری اعتبار سے عددی طاقت 3 ہے لیکن اُن میں سے ایک رکن کانگریس میں شامل ہوگیا۔

خشک موسم کی برقراری کا امکان
حیدرآباد۔/21مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ، ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں آئندہ پانچ یوم کے دوران خشک موسم کی برقراری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم میں تبدیلی متوقع نہیں ہے۔ تلنگانہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت عادل آباد میں 39 ڈگری اور سب سے کم بھی عادل آباد میں ہی 19 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔