تلنگانہ ٹیچرس تقررات کا امتحان ، آن لائن رجسٹریشنجاری

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ٹیچرس کے ریزیڈنشیل اسکولس میں تقررات کے لیے ٹی ایس پی ایس سی امتحان منعقد کررہا ہے ۔ اس میں ٹی جی ٹی کے لیے گریجویشن ، بی ایڈ اور ٹٹ کی تفصیلات دیتے ہوئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ امیدوار ہدایات شرائط کا مطالعہ کریں ۔ اس کے علاوہ پی جی ٹی کے لیے پوسٹ گریجویشن اور بی ایڈ اہل ہے ۔ اور اگر کسی کے پاس یہ دونوں اہلیت ہوں تو وہ دونوں امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ ایم اے حمید نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل ہدایات ، اہلیت کو بہ غور دیکھ لیں ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار 30 اپریل کو 11 بجے دن گائیڈنس لکچر پروگرام ہے ۔۔