تلنگانہ و ساحلی آندھرا میں آئندہ پانچ دن موسم خشک رہنے کا امکان

حیدرآباد 3 جنوری ( سیاست نیوز) ساحلی آندھرا ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں آئندہ پانچ دن تک موسم خشک رہے گا ۔ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میںاقل ترین درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی جبکہ تلنگانہ میں ایک یا دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ آندھرا پردیش میں اقل ترین درجہ حرارت اننت پور اور گنا ورم میں 15 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ تلنگانہ میں سب سے کم 8 ڈگری سلسئیس عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب حیدرآباد و اطراف میںصبح کے وقت کہر ہوسکتی ہے اور دن ڈھلتے مطلع صاف ہوجائیگا ۔