حیدرآباد 28 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اور رائلسیما کے تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا اور رائلسیما کے کچھ مقامات پر آئندہ پانچ دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ ‘ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں میں کمزور ہے ۔ حیدرآباد و اطراف میں شام یا رات کے وقت بارش یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 33 ڈگری اور اقل ترین 22 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔
2 اکٹوبر کو مسالخ اور گوشت کی
دوکانیں بند رہیں گی
حیدرآباد 28 ستمبر ( این ایس ایس ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے 2 اکٹوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر مسالخ اور چھوٹے و بڑے جانور کے گوشت کی دوکانیں بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ ایک اعلامیہ میں کمشنر جی ایچ ایم سی نے حیدرآباد ‘ سائبر آباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنران سے خواہش کی کہ وہ متعلقہ عہدیداروں کو اس تعلق سے ہدایات دیں اور ان احکام پر عمل آوری میں بلدی عملہ کی مدد کی جائے ۔