حیدرآباد 6 نومبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اور رائلسیما میں کچھ مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 8 نومبر سے ساحلی آندھرا پردیش کے کچھ مقامات پر بھی ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تلنگانہ میں موسم خشک ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد و اطراف میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہیگا ۔