تلنگانہ و اے پی کے چیف سکریٹریز کی آج ملاقات

حیدرآباد 10 مئی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چیف سکریٹریز کا کل ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں دونوں ریاستوں کے حل طلب مسائل پر غور کیا جائیگا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کل ہونے والے اجلاس میں تمام اہم مسائل پر جامع اور تفصیلی بات چیت کی جائے گی ۔ ذرائع کے بموجب اجلاس کی خواہش دونوں ہی ریاستوں نے کی تھی اور اس میں کوئی بھی مسئلہ زیر غور آسکتا ہے ۔ ریاست کے تقسیم کے بعد سے دونوں کے مابین کئی اہم مسائل زیر التوا ہیں۔ ان میں پانی ‘ اثاثہ جات وغیرہ بھی شامل ہیں۔