تلنگانہ و اے پی میں مجالس مقامی کے بالواسطہ انتخابات جولائی میں

حیدرآباد 26 جون ( پی ٹی آئی ) ریاستی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ اور آندھرا میں شہری اور دیہی مجالس مقامی کے مختلف عہدوں کیلئے بالواسطہ انتخابات کیلئے احکام جاری کردئے ۔ دونوں ریاستوں میں ضلع پریشد ‘ منڈل پرجا پریشد و میونسپل کارپوریشن انتخابات کا جولائی میں انعقاد عمل میں آئیگا ۔