تلنگانہ و آندھرا کے آر ٹی سی ملازمین کی کل سے ہڑتال

حیدرآباد 31 جولائی ( این ایس ایس ) اے پی ایس آر ٹی سی انتظامیہ اور ملازمین یونین کے مابین ملازمین کی امداد باہمی سوسائیٹی کو 250 کروڑ روپئے واپس کرنے کے مسئلہ پر بات چیت ناکام ہوگئی ہے اور ملازمین کی یونین نے اعلان کیا ہے کہ ملازمین 2 اگسٹ سے ہڑتال شروع کردینگے ۔ آج بس بھون میں ہوئی بات چیت کے دوران اے پی ایس آر ٹی سی انتظامیہ نے یہ واضح کردیا کہ وہ موجودہ حالات میں یہ رقم واپس کرنے کے موقف میں نہیں ہے ۔ ملازمین یونین کے قائدین نے انتظامیہ پر تنقید کی کہ وہ ملازمین کی رقومات کا استعمال کر رہا ہے اور انہوں نے بات چیت سے واک آوٹ کردیا ۔ بعد ازاں انہوں نے اعلان کیا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے آر ٹی سی ملازمین 2 اگسٹ سے ہڑتال کا آغاز کردینگے ۔