نئی دہلی 5 مارچ (پی ٹی آئی ) مرکز نے نئی تشکیل دی گئی ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کیلئے آئی اے ایس ‘آئی پی ایس اور آئی ایف ایس عہدیداروں کی تخصیص کو منظوری دے دی ہے۔وزارت پرسونل کے جاری کردہ گزٹ اعلامیہ کے مطابق تلنگانہ کیڈر کیلئے جملہ 133 اور آندھرا پردیش کیلئے 161 آئی اے ایس عہدیدار مختص کئے گئے ہیں۔ سابق سنٹرل ویجلنس کمشنر پرتیوش سنہا کی زیر قیادت 6 رکنی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر یہ تخصیص عمل میں آئی۔ اسی طرح تلنگانہ کیلئے 95 اور آندھرا پردیش کیلئے 116 آئی پی ایس آفیسرس مختص کئے گئے ہیںجبکہ تلنگانہ کیلئے 58 اور آندھرا پردیش کیلئے 69 آئی ایف ایس عہدیداروں کی تخصیص عمل میں آئی ہے ۔