حیدرآباد۔ 22 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ و آندھرا پردیش مشترکہ ہائیکورٹ نے دونوں ریاستوں میں برسر کار 7 ڈسٹرکٹ ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے۔ تلنگانہ ویاکٹ اسپیلیٹ ٹریبیونل صدرنشین پی شری سدھا کا تبادلہ کرکے حیدرآباد سٹی سیول کورٹ چیف جج مقرر کیا گیا۔ اس عہدے پر فائز این بالایوگی کو ہائیکورٹ جج کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ پرنسپال ڈسٹرکٹ سیشن جج عادل آباد جی ادیئے گوری کو چیف جج حیدرآباد سٹی اسمال کازیس کورٹ مقرر کیا گیا۔ اس عہدہ پر فائز جی اوما دیوی کو ہائیکورٹ جج کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ پرنسپال ڈسٹرکٹ سیشن جج نلگنڈہ جی رادھا رانی کو میٹرو پولیٹن سیشن جج حیدرآباد تعینات کیا گیا۔ اس عہدے پر فائز ٹی رجنی کو ہائیکورٹ جج کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ پرنسپال ڈسٹرکٹ سیشن جج ضلع میدک ایم وی رمنا نائیڈو کو صدر نشین تلنگانہ ویاٹ اپیلیٹ ٹریبیونل تعینات کیا گیا۔ پرنسپال ڈسٹرکٹ سیشن جج ضلع گنٹور، سی سوما لتا کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائرکٹر آندھرا پردیش جوڈیشیل اکیڈیمی مقرر کیا گیا۔ پرنسپال ڈسٹرکٹ سیشن جج ضلع اننت پور اے ہری ہرانادھ شرما کا تبادلہ کرکے پرنسپال ضلع سیشن جج گنٹور مقرر کیا گیا۔ اڈیشنل ڈائرکٹر اے پی جوڈیشیل اکیڈیمی این نرسنگ راؤ کا تبادلہ کرکے بحیثیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج تعینات کیا گیا۔