تلنگانہ و آندھرا میں لوک عدالتیں : ایک دن میں 31,733 مقدمات کی یکسوئی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : دونوں تلگو ریاستوں میں منعقدہ لوک عدالتوں میں ایک دن کے اندر 31,733 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے ہیں اور متاثرین کو 81.33 کروڑ کے معاوضے بھی منظور کئے گئے ہیں ۔ جس میں سب سے زیادہ ریاست تلنگانہ میں 56.02 کروڑ کے معاوضہ ہیں جب کہ آندھرا پردیش میں 25.31 کروڑ کے معاوضے ادا کئے جائیں گے ۔ کیسوں کی فہرست کے مطابق دیکھا جائے تو سب سے زیادہ آندھرا پردیش میں 18,891 کیسیس کے فیصلے سنائے گئے ہیں جب کہ تلنگانہ میں 12,842 کیسیس کے فیصلے سنائے گئے ہیں جن میں سے 6,988 کیسیس کی بنیادی تحقیقات جاری ہیں تو 5,854 کیسیس زیر التواء ہیں مذکورہ تمام اعداد و شمار کی تفصیلات اسٹیٹ لیگل سیل کے رکن سکریٹری پی وی بی آر مدھوسدن راؤ نے دی ۔ جب کہ اے پی میں سنائے گئے مقدمات میں سے 14,404 مقدمات زیر التواء پڑے ہوئے تھے تو 4,487 کیسیس بنیادی تحقیقات کے دائرے میں تھے اور اے پی کے مقدمات کی ثنوائی و یکسوئی کی تمام تفصیلات اسٹیٹ لیگل سیل کے صدر جسٹس وی راما سبرامنین ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جج جسٹس رمیش رنگاناتھن ، تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سیل جسٹس پی وی سنجے کمار کے احکامات کے بعد رات دیر گئے تک مقدمات کی ثنوائی یکسوئی اور رقم کی ادائیگی کے فیصلے بھی دئیے گئے۔