تلنگانہ و آندھرا میں شدید گرمی جاری ‘ درجہ حرارت معمول سے زیادہ

حیدرآباد۔ یکم اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے تمام اضلاع میں اعظم ترین درجہ حرارت معمول سے دو تا 3 ڈگری زیادہ درج کیا جا رہا ہے اور یہ مزید چند دن 40 تا43 ڈگری سلسئیس کے درمیان رہے گا ۔ تلنگانہ میں موسم خشک ہی رہیگا ۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں درجہ حرارت 41 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے اور اقل ترین درجہ حرارت 26 ڈگری رہے گا ۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ اس دوران دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عوام کو آج بھی گرم دن کا سامنا کرنا پڑا اور درجہ حرارت دونوں ریاستوں میں معمول سے زیادہ درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب دونو ریاستوں میں کچھ مقامات پر درجہ حرارت دو تا تین ڈگری معمول سے زیادہ رہا ہے ۔ تلنگانہ میں عادل آباد میں سب سے زیادہ 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ آندھرا پردیش میں اننت پور ‘ کرنول اور نندیا ل میں 42 ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میں کل درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔