حیدرآباد یکم جنوری (سیاست نیوز) محکمہ صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ تلنگانہ و آندھراپردیش میں سال 2014 کے دوران سوائن فلو کے زائد از 88 پازیٹیو کیس سامنے آئے ۔ نوڈل آفیسر ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا کہ گذشتہ سال ڈسمبر کے آخری ہفتہ میں سوائن کے 22 کیس درج کئے گئے ۔ ڈائرکٹر آف ہیلتھ ای سامبا شیوا راو نے کہا کہ صحت مند عوام کیلئے سوائن فلو جان لیوا مرض نہیں ہوسکتا۔