تلنگانہ ویرہاوز اونرس اسوسی ایشن کا قیام

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست کی تقسیم کے نتیجہ میں تلنگانہ اسٹیٹ گودام مالکین نے ’ تلنگانہ اسٹیٹ ویر ہاوز اونرس اسوسی ایشن ‘ کا قیام عمل میں لاتے ہوئے 11 ارکان پر مشتمل ایک اڈھاک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات کے انعقاد تک کیلئے کارکرد رہے گی ۔ نو منتخبہ کنوینر ویر ہاوز اونرس اسوسی ایشن اڈھاک کمیٹی مسٹر ٹی نارائن راؤ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تلنگانہ ویر ہاوز اونرس اسوسی ایشن کی 11 ارکان پر مشتمل اڈھاک کمیٹی کے کنوینر و ممبر کی حیثیت سے انہیں منتخب کیا گیا جبکہ دیگر 10 ممبرس کی حیثیت سے مسرز پی نندا کمار ، کے گجالیا ، جی راجندر ریڈی ، جی سرینواس ریڈی ، ایس رام ریڈی ، سی سرینواس ریڈی ، بی رمیش ریڈی ، بی دھرما ، سری رام بھگت اور پی راجیا کو منتخب کیا گیا ۔