ٹی آر ایس الٹ پھیر میں ملوث ‘ کانگریس کا الزام
نئی دہلی ۔ 16 ؍ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے تلنگانہ کی فہرست رائے دہندگان میں 70 ناموں کے اندراجات میں نقائص اور بے قاعدگیوں کا الزام عائد کیا اور کہا کہ غلطیوں اور نقائص سے پُر فہرست رائے دہندگان کی بنیاد پر منعقد کروائے جانے والے انتخابات ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ کے مترادف ہوں گے ۔ کانگریس کے ترجمان ابھشیک مانو سنگھوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اس مسئلہ پر ممکنہ حد تک موثر اقدامات چاہی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ میں حکمراں ٹی آر ایس نے ووٹر لسٹ کو الٹ پھیرکرتے ہوئے انتخابات کو اپنے حق میں سازگار بنانے کے لئے اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل کی ہے ۔ذرائع اشارہ کیا ہے کہ تلنگانہ کی فہرست رائے دہندگان میں پائے جانے والے نقائص اور خامیوں کے انسداد کو یقین بنانے کے لئے کانگریس اب سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں اس سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات کے ضمن میں فہرست رائے دہندگان میں مبینہ خامیوں اور بے قاعدگیوں کے خلاف پہلے ہی سپریم کورٹ سے رجوع ہوچکی ہے ۔