حیدرآباد۔ 8؍جولائی (این ایس ایس)۔ تلنگانہ کے وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی نے آج کہا کہ تلنگانہ کا ایک زرعی وفد بہت جلد اسرائیل کا دورہ کرتے ہوئے وہاں زراعت کی سرگرمیوں اور طریقۂ کار کا جائزہ لے گا۔ سرینواس ریڈی نے آج اسرائیلی زرعی وفد سے ملاقات کے بعد کہا کہ حکومت نے اسرائیل میں زرعی طریقۂ کار کے بارے میں نظریات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔