تلنگانہ وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل ‘ کے سی آراور کے ٹی آر کے پاس کئی اہم قلمدان

حیدرآباد۔25اپریل ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اب اپنے موجودہ قلمدانوں کے علاوہ کمرشیل ٹیکسیس اور دیہی آبرسانی کے قلمدان بھی اپنے پاس ہی رکھیں گے ۔ مجلس وزراء میں قلمدانوں کی تبدیلی سے متعلق ایک اعلامیہ آج چیف سکریٹری راجیو شرما نے جاری کیا ۔ کمرشیل ٹیکسیس اور دیہی آبرسانی کے قلمدان قبل ازاں ٹی سرینواس یادو کے پاس تھے جو اب انیمل ہسبنڈری ‘ سمکیات ‘ ڈیری ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور سینماٹوگرافی کے قلمدانوں کی دیکھ بھال کریں گے ۔ کے سی آر کے فرزند کے ٹی راما راؤ اپنے موجودہ قلمدانوں آئی ٹی اور بلدی نظم و نسق کے علاوہ صنعت و تجارت ‘ عوامی شعبہ جات ‘ این آر آئی اُمور کے علاوہ کانکی و معدنیات جیسے اہم ترین قلمدانوں کی نگران بھی ہوں گے ۔