تلنگانہ ودیوت کنٹراکٹ ایمپلائز یونین کا آج سے مرحلہ وار احتجاج

حیدرآباد 27 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ودیوت کنٹراکٹ ایمپلائز یونین H-52 نے اپنے جائز مطالبات کی یکسوئی کے لئے مختلف مرحلوں میں 28 مارچ سے 7 مئی تک احتجاجی دھرنے منظم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یونین نے پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ارسٹیزن ایمپلائیز کے انضمام کا عمل مکمل ہونے تک جے ایل ایل کے نوٹیفکیشن کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ عدالت میں کاؤنٹر داخل کرتے ہوئے انضمام کے عمل کو جلد از جلد پورا کردے۔ 24 گھنٹے برقی کی سربراہی کو یقینی بنانے پر حکومت نے ایمپلائیز کو جو انکریمنٹس جاری کیا وہی انکریمنٹس ارٹیزن ایمپلائیز کو بھی دیا جائے۔ اس کے علاوہ دوسرے اور بھی مطالبات کی یکسوئی کے لئے 28 مارچ کو تمام اپریشن ڈیویژن دفاتر کے سامنے دھرنا منظم کیا جائے گا۔ 10 اپریل کو تمام آپریشن سرکل دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنا منظم کیا جائے گا۔ 16 اپریل کو تمام ٹرانسکو زونل آفسوں کے سامنے دھرنا منظم کیا جائے گا۔ 23 اپریل کو ٹی ایس این پی ڈی سی ایل، سی ایم ڈی آفسوں کے سامنے دھرنا منظم کیا جائے گا۔ 30 اپریل کو ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل سی ایم ڈی آفسوں کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ 7 مئی کو حیدرآباد میں بہت بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔