حیدرآباد۔یکم ڈسمبر(سیاست نیوز)تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن گریٹر حیدرآباد کے زیراہتمام پانچ روز اسپورٹس ڈے تقاریب کا 4ڈسمبر کو جم خانہ گروانڈس سکندر آباد میںانعقاد عمل میںآئے گا۔ٹی این جی اوز بھون گریٹر حیدرآباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر گریٹر حیدرآباد یونین ایس ایم حسینی مجیب نے مجوزہ اسپورٹس ڈے کی تفصیلات پیش کی اور کہاکہ 4 تا8 ڈسمبر 2017جم خانہ گروانڈس پر منعقد ہونے والے اسپورٹس ڈے کی افتتاحی تقریب میں چیرمن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ‘ چیرمن تلنگانہ بیوریج بورڈ مسٹر دیوی پرساد کے علاوہ صدر ٹی این جی اوز تلنگانہ مسٹر کے رویندر ریڈی اور یونین کے جنرل سکریٹری مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ اختتامی تقریب میں نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست محمد محمودعلی کے علاوہ اسپیکر تلنگانہ اسمبلی مسٹر مدھوسدھن چاری ‘ ریاستی وزراء شرکت کریں گے۔ حسینی مجیب نے بتایا کہ ٹی این جی اوز گریٹرحیدرآباد کی نمائندگی پر کلکٹر حیدرآباد اور رنگاریڈی نے کھیل کود میںحصہ لینے والے سرکاری ملازمین کو وقفہ لنچ کے بعد چھٹی لینے کی مہلت دی ہے۔