حیدرآباد 7 فروری (سیاست نیوز) اسکول میں زیرتعلیم طلبہ کے لئے تلنگانہ نالج ٹسٹ رکھا گیا ہے جس میں نئی ریاست تلنگانہ کی جغرافیہ، تاریخ، معاشیات، کلچر پر سوالات آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے رہیں گے۔ اس ٹسٹ میں شریک ہونے والے ہر طالب علم کو سرٹیفکٹ، تلنگانہ کی کتاب اور مڈل دیا جائے گا۔ جاریہ ماہ فروری میں ہونے والے اس ٹسٹ میں شرکت کے لئے معلومات اور رجسٹریشن فون نمبر 040-65552338 پر کروائیں۔