تلنگانہ میں 7 جون تک مانسون

حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) ڈائرکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر وائی کے ریڈی نے آج کہاکہ جنوب مغربی مانسون آج کیرالا تک پہونچ چکا اور سارے کیرالا کا احاطہ ہوگیا ہے۔ نیز یہ خلیج بنگال کی طرف پیشرفت کررہا ہے۔ یکم جون کو ملک میں مانسون کی آمد کی توقع تھی لیکن یہ پیشتر آگیا۔ تلنگانہ کے تعلق سے بتایا گیا کہ محبوب نگر اور نلگنڈہ کے علاقوں میں 7 یا 8 جون کو جنوب مغربی مانسون پہونچ جانے کا امکان ہے۔