حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون ، ( سیاست نیوز )۔ حکومت تلنگانہ کے ریاست میں 6 آئی اے ایس اور 6 آئی پی ایس عہدیداروں کا تبادلہ عمل میں لایا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج ڈاکٹر راجیو شرما چیف سکریٹری نے احکامات جاری کئے۔ مسٹر ایس گوپال ریڈی ( آئی پی ایس ) کنٹرولر لیگل میٹرولوجی حیدرآباد کو تلنگانہ میں اسی عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے۔ شریمتی بی بالا ناگادیوی ( آئی پی ایس) انسپکٹر جنرل پولیس جو پوسٹنگ کی منتظر تھیں انھیں انسپکٹر جنرل پولیس ریکروٹمنٹ تلنگانہ مقرر کیا گیا۔ مسٹر جے اجئے کمار ( آئی پی ایس) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اے پی ایس پی بٹالین حیدرآباد کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ( ہوم گارڈ ) تلنگانہ مقرر کیا گیا۔ شریمتی ڈی کلپنا نائیک ( آئی پی ایس ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوسٹل سیکوریٹی آندھرا پردیش کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ( اڈمنسٹریشن ) تلنگانہ مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر مہندر کمار راتھوڑ ( آئی پی ایس ) کمانڈنٹ ایس اے آر سی پی ایل عنبرپیٹ حیدرآباد کو کمانڈنٹ ایس اے آر سی پی ایل کے عہدہ پر برقرار رکھا گیا ہے۔ مسٹر کے فقیراپا ( آئی پی ایس ) اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس پاڈیرو کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسسٹنٹ سپرنٹڈنٹ پولیس گوداوری کھنی مقرر کیا گیا۔تلنگانہ حکومت نے 6آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کرتے ہوئے انھیں نئی پوسٹنگ دی ہے۔ چیف سکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے آج اس سلسلہ میں دو علحدہ احکامات جاری کئے۔ مسٹر این سریدھر (آئی اے ایس) جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا، کلکٹر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رنگاریڈی مقرر کیا گیا بجائے مسٹر ڈی سریدھر ( آئی اے ایس)، مسٹر پی ایس پردیومنا ( آئی اے ایس) کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نظام آباد کا تبادلہ کردیا گیا۔ مسٹر ڈی وینکٹیشور راؤ ( آئی اے ایس) جوائنٹ کلکٹر و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نظام آباد کو ضلع کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نظام آباد کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہ مزید احکامات تک اس عہدہ پر برقرار رہیں گے۔ مسٹر ای سریدھر( آئی اے ایس ) جوائنٹ کلکٹر و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حیدرآباد کا تبادلہ کردیا گیا۔ مسٹر مکیش کمار مینا ( آئی اے ایس ) کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حیدرآباد، جوائنٹ کلکٹر حیدرآباد کی بھی ذمہ داری نبھائیں گے۔ مسٹر ایم ہری نارائن ( آئی اے ایس ) سب کلکٹر بودھن کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔