تلنگانہ میں 27 اضلاع کی تشکیل پر 3.50 کروڑ آبادی ہوگی

جملہ اقلیتیں 48 لاکھ، حیدرآباد میں اقلیتوں کا تناسب 46 فیصد

حیدرآباد ۔ 16 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے 27 اضلاع میں جملہ آبادی 3.50 کروڑ سے زیادہ جس میں اقلیتوں کی آبادی 48 لاکھ ہوگی۔ سب سے زیادہ اقلیتوں کا تناسب حیدرآباد میں 46 فیصد ہے اور سب سے کم نئے وجود میں آنے والے ضلع جئے شنکر میں 4 فیصد ہے۔ نئے اضلاع میں دسہرہ سے کام کاج کا آغاز ہورہا ہے۔ سرکاری مشنری مقررہ وقت میں حکومت کی جانب سے وصول ہونے والے نشانے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات مصروف ہے۔ سرکاری محکمہ جات اور ملازمین کی تقسیم اور دوسرے امور کی انجام دہی کے ساتھ اضلاع میں آبادی کے تناسب کی تفصیلات بھی تیار کی گئی ہے۔ تلنگانہ کے 10 اضلاع میں مزید 17 اضلاع کو توسیع دیتے ہوئے جملہ 27 اضلاع بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ تمام اضلاع تلنگانہ کی جملہ آبادی 3,50,50,137 کروڑ ہے جن میں ایس سی طبقات کی آبادی 54 لاکھ، ایس ٹی طبقات کی آبادی 32 لاکھ اور اقلیتوں کی آبادی 48 لاکھ ہے۔ تلنگانہ کی جملہ آبادی میں اقلیتوں کی آبادی کا تناسب 14 فیصد، ایس سی آبادی کا تناسب 15 فیصد اور ایس ٹی آبادی کا تناسب 9 فیصد ہے۔ تلنگانہ میں سب سے زیادہ آبادی حیدرآباد میں 39.43 لاکھ ہے اور سب سے کم جئے شنکر ضلع میں 6.54 لاکھ ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع ملکاجگری میں 24.40 لاکھ، شمس آباد میں 20.51 لاکھ، عادل آباد میں 7.66 لاکھ، ہنمکنڈہ میں 12.37 لاکھ، جگتیال میں 9.88 لاکھ، کاماریڈی میں 9.74 لاکھ، کریم نگر میں 13.13 لاکھ، کھمم  میں 14.35 لاکھ، کتہ گوڑم میں 11.38 لاکھ، محبوب آباد میں 7.54 لاکھ، محبوب نگر میں 15.36 لاکھ، میدک میں 7.47 لاکھ، ناگرکرنول میں 9.97 لاکھ، نلگنڈہ میں 16.62 لاکھ، نرمل میں 7.09 لاکھ، نظام آباد میں 15.77 لاکھ، پداپلی میں 7.91 لاکھ، رنگاریڈی میں 10.86 لاکھ، سنگاریڈی میں 15.49 لاکھ، سدی پیٹ میں 10.56 لاکھ، سوریہ پیٹ میں 10.99 لاکھ، ونپرتی میں 12.38 لاکھ، ورنگل میں 10.81 لاکھ، یادادری میں 9.43 لاکھ اقلیتوں کی آبادی کے تناسب سے اضلاع واری جائزہ لیا جائے تو حیدرآباد میں سب سے زیادہ اقلیتوں کی آبادی ہے۔ 18.20 لاکھ جس کا تناسب 46 فیصد ہے۔ سب سے ضلع جئے شنکر میں 25.055 ہزار ہے جس کا تناسب صرف 4 فیصد ہے۔ عادل آباد میں اقلیتوں کی آبادی 98.566 ہزار ہے جس کا تناسب 13 فیصد ہے۔ ہنمکنڈہ میں اقلیتوں کی آبادی 88.639 ہزار ہے جس کا تناسب 7 فیصد ہے۔ جگتیال میں 83.508 ہزار آبادی ہے جس کا تناسب 8 فیصد ہے۔ کاماریڈی میں 1.04.063 لاکھ آبادی ہے جس کا تناسب 11 فیصد ہے۔ کریم نگر میں اقلیتوں کی آبادی کا تناسب 1.08.880 لاکھ آبادی ہے جس کا تناسب 8 فیصد ہے۔ کھمم میں اقلیتوں کی آبادی 1.05.570 لاکھ ہے جس کا تناسب 7 فیصد ہے۔ کتہ گوڑم میں 80.614 ہزار اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 7 فیصد ہے۔ محبوب آباد میں اقلیتوں کی آبادی 53.716 ہزار آبادی ہے جس کا تناسب 7 فیصد ہے۔ محبوب نگر میں 1.76.872 لاکھ اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 12 فیصد ہے۔ ملکاجگری میں 2.32.992 لاکھ اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 10 فیصد ہے۔ میدک میں 57.588 ہزار اقلیتی آبادی ہے جس کا تناسب 8 فیصد ہے۔ ناگرکرنول میں 57.735 اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 6 فیصد ہے۔ نلگنڈہ میں 1.12.121 لاکھ اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 7 فیصد ہے۔ نرمل میں 97.541 ہزار اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 14 فیصد ہے۔ نظام آباد میں 3.077.28 اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 20 فیصد ہے۔ پداپلی میں 53.424 ہزار اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 7 فیصد ہے۔ رنگاریڈی میں 1.06.026 لاکھ اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 10 فیصد ہے۔ سنگاریڈی میں 2.71.386 لاکھ اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 16 فیصد ہے۔ سدی پیٹ میں 66.506 ہزار اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 6 فیصد ہے۔ سوریہ پیٹ میں 76.911 ہزار اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 7 فیصد ہے۔ ونپرتی میں 91.592 اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 7 فیصد ہے۔ ورنگل میں 92.925 ہزار اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 9 فیصد ہے۔ یادادری میں 47.318 ہزار اقلیتوں کی آبادی ہے جس کا تناسب 5 فیصد ہے۔