ہر ضلع میں 18 تا 20 منڈلس ، کم از کم چار اسمبلی حلقہ جات ، کل جماعتی اجلاس متوقع
حیدرآباد۔/30 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے مزید 14 نئے اضلاع کے ساتھ اضلاع کی نئی حد بندی کی تجاویز کو قطعیت دے دی ہے۔ اس طرح تلنگانہ میں جملہ اضلاع کی تعداد 24ہوجائے گی جبکہ موجودہ تعداد صرف 10 ہے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پارٹی کے عوامی نمائندوں سے مشاورت کے بعد نئے اضلاع کے منصوبہ کو تیار کیا ہے اور اسے کُل جماعتی اجلاس کے بعد جاری کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے اس مسئلہ پر کُل جماعتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکومت کے منصوبہ کے مطابق ہر ضلع میں 18 تا 20 منڈل ہوں گے اور ہر ضلع کے تحت کم سے کم 4اسمبلی حلقہ جات اور زیادہ سے زیادہ 14 اسمبلی حلقے ہوں گے۔ مجوزہ منصوبہ کے مطابق حیدرآباد ضلع کے تحت ملک پیٹ، یاقوت پورہ، چندرائن گٹہ، گوشہ محل، کاروان، نامپلی، مشیرآباد، چارمینار، بہادر پورہ، عنبر پیٹ، راجندر نگر ، مہیشورم، کلواکرتی اور ابراہیم پٹنم اسمبلی حلقہ جات ہوں گے جبکہ عادل آباد ضلع کے تحت نرمل، مدہول، خانہ پور، بوتھ، آصف آباد اور عادل آباد اسمبلی حلقہ جات ہوں گے۔ بھوپال پلی آچاریہ جئے شنکر ضلع کے تحت ملگ، منتھنی اور بھوپال پلی اسمبلی حلقہ جات ہوں گے۔ جگتیال ضلع کے تحت چپہ ڈنڈی ، دھرما پوری، جگتیال، کورٹلہ اور ویملواڑہ اسمبلی حلقہ جات آئیں گے۔ کاماریڈی ضلع کے تحت بانسواڑہ، جکل، کاماریڈی اور یلاریڈی اسمبلی حلقہ جات کو شامل کیا جائے گا۔ کریم نگر ضلع کے تحت حسن آباد، حضورآباد، کریم نگر، ماناکنڈور، منتھنی، پیداپلی اور راما گنڈم اسمبلی حلقہ جات ہوں گے۔ کھمم ضلع کے تحت یلندو، وائرا، ستوپلی، پالیرو، مدیرا اور کھمم اسمبلی حلقہ جات ہوں گے۔ کمرم بھیم منچریال ضلع کے تحت آصف آباد، بیلم پلی، چنور، خانہ پور، منچریال، سرپور شامل ہوں گے۔ کوتہ گوڑم ضلع کے تحت ایشوریہ پیٹ، بھدراچلم، کوتہ گوڑم ، پالونچہ، پینا پاکا، کرکا گوڑم اور یلندو، محبوب آبادکے تحت ڈورنا کل، محبوب آباد، ملگ، پالاکورتی، ایلندو( ایس ٹی )۔ محبوب نگر کے تحت دیور کدرا، جڑچرلہ، کوڑنگل، مکتھل، نارائن پیٹ اور شاد نگر۔ میدک ضلع کے تحت اندول ، دوباک، گجویل، میدک، نارائن کھیڑ، نرسا پور۔ ناگرکرنول ضلع کے تحت اچم پیٹ، کلواکرتی، کولا پور اور ناگرکرنول۔ نلگنڈہ ضلع کے تحت دیورکنڈہ، منگوڑ، مریال گوڑہ، ناگرجناساگر، نکریکل ، نلگنڈہ اور تنگا ترتی، نظام آباد ضلع کے تحت آرمور، بالکنڈہ، بودھن، نظام آباد رورل، نظام آباد شمال اور نظام آباد رورل۔ رنگاریڈی ( وقارآباد ) ضلع کے تحت چیوڑلہ، کوڑنگل، پرگی، تانڈور اور وقارآباد۔ سنگاریڈی ضلع کے تحت اندول، نارائن کھیڑ، نرسا پور، پٹن چیرو، سنگاریڈی اور ظہیرآباد۔ سکندرآباد ضلع کے تحت ملاجگری، میڑچل، قطب اللہ پور، شیر لنگم پلی، اوپل، جوبلی ہلز، خیریت آباد، صنعت نگر، سکندرآباد۔ سدی پیٹ ضلع کے تحت دوباک، گجویل، حسن آباد، جنگاؤں، سدی پیٹ۔ سرسلہ ضلع کے تحت چپہ ڈنڈی، مانا کنڈور، سرسلہ اور ویملواڑہ۔ سوریہ پیٹ ضلع کے تحت حضور نگر، کوداڑ، سوریہ پیٹ، تنگاترتی۔ ونپرتی ضلع کے تحت عالم پور، دیور کدرا، گدوال، مکتھل اور ونپرتی۔ ورنگل ضلع کے تحت اسٹیشن گھن پور، جنگاؤں، نرسم پیٹ، پالاکرتی، پرکالا، وردھنا پیٹ، ورنگل۔ یادادری (بھونگیر ) ضلع کے تحت آلیر، بھونگیر، جنگاؤں، نکریکل ، پالاکرتی، تنگاترتی اور اسٹیشن گھن پور کو شامل کرنے کی تجویز ہے۔ ان تجاویز کو کُل جماعتی اجلاس میں پیش کرنے کے بعد ترمیمات کی گنجائش موجود رہے گی۔