تلنگانہ میں 24گھنٹوں کے دوران اوسط تا تیز بارش کا امکان

حیدرآباد۔31اگست ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے چند مقامات پر اگلے 24 گھنٹے کے دوران اوسط تا تیز بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران چنا کم میں 8سنٹی میٹر ‘ پالا کرتی میں 8‘ محبوب آباد میں 8 ‘ ناگا ریڈی پیٹ 6 ‘ میدک 6 ‘ یلاریڈی 6 ‘ مانوگرو 5 ‘ ستوپلی 5 ‘ نظام ساگر 4 ‘ رامائم پیٹ 4‘ جنگاؤں 4 ‘ کتہ گوڑم 4 ‘ چندرون گونڈا 3‘ جنگاؤں 3‘ جولور پاڈ 3‘ اینکورو 3 ‘ لنگم پیٹ 3‘ ڈورناکل 3‘ بیارم 3‘ بھکنور 3 اور خانہ پور میں 3سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ دونوں شہروں اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں مطلع عام طور پر ابرآلود رہے گا اور بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے ۔ درجہ حرارت اعظم ترین اور اقل ترین علی الترتیب 33 اور 24 ڈگری سیلسیس رہے گا ۔