تلنگانہ میں 24فیصد زائد بارش ریکارڈ

حیدرآباد 27جون (سیاست نیوز) جنوب مغرب مانسون کے زیر اثر تلنگانہ بھر میں بڑے پیمانہ پربار ش ہوئی ۔گزشتہ ماہ معمول سے 24فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ ریاست میں یکم جون سے اب تک ریاست کے مختلف مقامات پر درج ہوئی بارش کی تفصیلات اس طرح ہیں:عادل آباد 206.2سنٹی میٹر(معمول کی بارش 153.1 سنٹی میٹر ) ، حیدرآباد 159.1سنٹی میٹر (معمول کی بارش98سنٹی میٹر)، کریم نگر168.7(معمول کی بارش130.9سنٹی میٹر)،کھمم 210.9سنٹی میٹر(معمول کی بارش 131.3 سنٹی میٹر)،محبوب نگر 152.2 سنٹی میٹر(معمول کی بارش79.7سنٹی میٹر)،میدک 195.4سنٹی میٹر(معمول کی بارش119.1سنٹی میٹر)،نلگنڈہ141.2سنٹی میٹر(معمول کی بارش92.2سنٹی میٹر)،نظام آباد 186.6سنٹی میٹر(معمول کی بارش 138.8سنٹی میٹر) ، رنگاریڈی173.8سنٹی میٹر(معمول کی بارش96.2سنٹی میٹر)،ورنگل 187.3سنٹی میٹر(معمول کی بارش127.9سنٹی میٹر)درج کی گئی ہے ۔