ریاستی حکومت کا فیصلہ ، لوک سبھا نتائج کے اعلان کے بعد ووٹوں کی گنتی
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : حکومت تلنگانہ نے ریاست بھر میں مجالس مقامی کے لیے زیڈ پی ٹی سیز اور ایم پی ٹی سیز کے انتخابات منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی کے انتخابات 22 اپریل سے شروع اور 14 مئی کو ختم ہوں گے ۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی ۔ ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے بعد مجالس مقامی کے انتخابات منعقد کروائے جارہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن اور چیف الیکٹورل آفس کے عہدیداروں نے گفت و شنید کے بعد ہی ریاستی حکومت نے 22 اپریل تا 14 مئی تین مرحلہ میں مجالس مقامی کے انتخابات منعقد کرنے کا فیصلہ کی ہے ۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے ان انتخابات کے لیے اپنی رضا مندی ظاہر کی ہے اور الیکشن کمیشن کی اجازت کے حصول میں کوئی مسئلہ نہیں رہا ۔ ریاستی انتخابی ادارہ سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر 5857 ایم پی ٹی سی اور 535 زیڈ پی سی اداروں کے لیے انتخابات منعقد کروائے گا ۔ جس کے لیے ریاستی حکومت پہلے ہی تحفظات کا اعلان کرچکی ہے ۔۔