حیدرآباد 30 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے اب تک جملہ 19 کروڑ روپئے کی غیر محسوب رقومات ضبط کی گئی ہیں۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہفتہ تک جملہ 19.03 کروڑ روپئے ضبط کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 2.86 کروڑ روپئے کی شراب اور 2.48 کروڑ روپئے کے منشیات کی بھی ضبطی عمل میں لائی گئی ہے ۔