حیدرآباد۔/22جولائی، ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج نئی صنعتی پالیسی TS-IPASSکے تحت ریاست میں 19صنعتی یونٹس کے قیام کیلئے خانگی کمپنیوں کو مکتوب رضامندی حوالے کئے۔ یہ یونٹس اضلاع رنگاریڈی، محبوب نگر، میدک اور ورنگل میں قائم کئے جائیں گے اور جملہ 1,087.37 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ سرکاری بیان کے مطابق 5321 افراد کو روزگار فراہم ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ فارماسیوٹیکل فارمولیشن، ہیلی کاپٹر کیبن کٹس کی تیاری، کچدھات اور فٹ ویر کے علاوہ سیل فونس یونٹس شامل ہیں۔ حکومت نے گزشتہ ماہ نئی صنعتی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں سرمایہ کاروں کو درخواست داخل کرنے کے اندرون 10یوم منظوری کا وعدہ کیا گیاتھا۔ اس کے مطابق مرحلہ اول میں گزشتہ ماہ منظوری کے مکتوبات حوالے کئے گئے اور آج مرحلہ دوم کے تحت یہ مکتوبات حوالے کئے گئے۔