تلنگانہ میں 145 خانگی ڈی ایڈ کالجس کو مسلمہ موقف

حیدرآباد۔/2ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے تلنگانہ میں پہلے مرحلہ کے تحت 145 پر ئیویٹ ڈی ایڈ کالجس کو مسلمہ موقف فراہم کرتے ہوئے داخلے دے کر نستیں پُر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ڈپٹی چیف منسٹر برائے اُمور تعلیم مسٹر کے سری ہری نے اعلیٰ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد متعلقہ فائیل پر دستخط کرنے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ دو تین یوم میں ان 145پرائیویٹ ڈی ایڈ کالجوں سے متعلق احکامات جاری کئے جائیں گے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ان 145 خانگی ڈی ایڈ کالجوں کی منظوری کے پیش نظر محکمہ تعلیمات کے اعلیٰ عہدیدار جاریہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں یا آئندہ ہفتہ کے دوران ان ڈی ایڈ کالجوں میںداخلوں کیلئے کونسلنگ کا انتظام کرنے کی توقع ہے۔