حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تلنگانہ کے محکمہ سیول سپلائز نے عوامی نظام تقسیم کے لیے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر ( این آئی سی ) کی طرف سے تیار کردہ سافٹ کے استعمال اور آدھار کارڈ کے لیے درج کردہ تفصیلات کی بنیاد پر رواں سال جون تا ستمبر 10 لاکھ 13 ہزار بوگس راشن کارڈس کو منسوخ کردیا اور مزید تقریبا 50 لاکھ 98 ہزار بوگس راشن کارڈس منسوخ کئے جائیں گے ۔ 10 لاکھ بوگس راشن کارڈس کی منسوخی کے بعد ستمبر کے دوران 16,500 میٹرک ٹن اناج کو غیر مستحق افراد تک پہونچنے سے بچالیا گیا ۔