تلنگانہ میں ہلکی یا تیز بارش کا امکان

حیدرآباد۔ 14 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں چند مقامات پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی یا اوسط درجہ کی اور تیز بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ آئندہ تین دنوں کے دوران موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج رات 8 بجکر 30 منٹ تک ریکارڈ کردہ موسمی حالات کے مطابق ریاست تلنگانہ کے چند ایک مقامات پر بارش ہوگی۔ چہارشنبہ کے دن اعظم ترین درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔ عادل آباد، ہنمکنڈہ، نلگنڈہ، راماگنڈم اور نظام آباد میں درجہ حرارت اعظم ترین 41 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔