تلنگانہ میں ہلکی اور اوسط بارش کا امکان

حیدرآباد /14 ستمبر (سیاست نیوز) آندھرا پردیش، تلنگانہ اور رائلسیما کے چند مقامات پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی اور اوسط بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر حیدرآباد اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مطلع عام طورپر ابر آلود رہے گا یا شہر کے بعض مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت علی الترتیب 33 اور 24 ڈگری سیلسئس رہے گا، جب کہ ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ اور رائلسیما کے چند مقامات پر آج بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔