تلنگانہ میں گرمی کی لہر میں شدت

حیدرآباد۔/17 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں جاری گرمی کی لہر میں مزید شدت پیدا ہوگئی ہے اوربعض مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 2 تا5 ڈگری زائد بتایا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند دن کے دوران گرمی کی لہر میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ دونوں شہروں میں دن کے دوران شدید دھوپ لیکن رات میں ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔