حیدرآباد۔/5اپریل، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے مختلف علاقے بدستور آج بھی شدید گرمی، جھلسا دینے والی دھوپ کی زد میں رہے۔ ضلع عادل آباد میں سب سے زیادہ 41.5 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محبوب نگر میں اعظم ترین درجہ حرارت 40.5 ڈگری سیلسیس رہا۔ نظام آباد میں 40 اور حیدرآباد میں 39 ڈگری سیلسیس رہا۔ محکمہ موسمیات نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ گرمی کی لہر سے شہریوں کو عنقریب کوئی راحت نہیں ملے گی کیونکہ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے۔ اکثر مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 2 یا 3 ڈگری زائد رہے گا۔ تلنگانہ کے بعض مقامات پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔حیدرآباد اور اضلاع میں بالخصوص دوپہر کے اوقات شدید گرمی کی لہر اور دھوپ کے دوران اکثر سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں۔