حیدرآباد۔/18اپریل، ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے تلنگانہ کے عادل آباد، نرمل، نظام آباد ، میدک، کاماریڈی، کمرم بھیم، جگتیال، منچریال، راجنا سرسلہ، کریم نگر، سدی پیٹ اور رنگاریڈی میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران گرج چمک، ژالہ باری اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔دوردراز کے علاقوں میں بھی ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے۔ نظام آباد کے کوٹگری اور وقارآباد اور رنگاریڈی میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ بھدراچلم، نظام آباد، راما گنڈم اور عادل آباد میں 42 ڈگری، حیدرآباد میں 40 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ دونوں شہروں میں شام یا رات بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا۔