حیدرآباد 4 مئی ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات کے بموجب تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ معمولی سے درمیانی شدت کی ہوائیں بھی حیدرآباد ‘ ورنگل اور جئے شنکر بھوپال پلی اضلاع میں چل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ورنگل ضلع میںکچھ مقامات پر بھاری بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ دوسرے کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ۔ حیدرآباد و اطراف کے علاقوں میں شام یا رات کے وقت گرج چمک ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 39 ڈگری اور اقل ترین 27 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔