تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش کا امکان

حیدرآباد 26 جولائی ( سیاست نیوز ) جنوبی اترپردیش اورپڑوسی علاقہ میںہوا کے دباؤ میں کمی کا اثر برقرار ہے ۔ اس کے علاوہ موسمی تبدیلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اس کے اثر سے امکان ہے کہ آئندہ دو تا تین دن میں شمالی خلیج بنگال اور اطراف میں بھی ہوا کے دباؤ میں کمی پیدا ہوگی ۔ اس کے اثر سے تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 34 ڈگری اور اقل ترین 25 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔