حیدرآباد 6 جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں کچھ مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست میں کچھ مقامات پر 30 تا40 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ شمالی تلنگانہ کے کچھ مقامات پر گرمی کی لہر بھی ہوسکتی ہے اور یہ لہر کچھ دن تک برقرار رہ سکتی ہے ۔ ان اضلاع کے عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ دیر دھوپ میں رہنے سے گریز کریں ۔ حیدرآباد اور اطراف میں بھی گرج چمک ہوسکتی یا یا شام و رات کے وقت بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 42 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔