تلنگانہ میں کچھ مقامات پر اوسط سے بھاری بارش کا امکان

حیدرآباد 21 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر اوسط سے بھاری بارش ہوسکتی ہے ۔ آئندہ تین دن کے دوران موسم میں کوئی خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ آج صبح 8.30 بجے تک تلنگانہ میں کچھ مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ دونوں شہروں میں مطلع عام طور پر ابر آولد رہے گا اور یہاں بھی بارش یا گرج چمک کا امکان ہے ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم 24 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔